How to Reduced Weight Loss Quick and Easy Way to Get Rid of Extra Fat
توند ختم کرنے کا بہت ہی آسان طریقہ، صرف روزانہ 2 منٹ یہ کام کرنے پر
حیرت انگیز کمال دیکھیں
آج کل کے اس مصروف دور میں پیٹ کا بڑھا ہوا ہونا اور لٹک جانا بہت تیزی سے یہ مسئلہ پروان چڑھ رہا ہے۔ اس سے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں افراد کو اس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کی ایک عام سی وجہ غیر متوازن خوراک، وقت پر کھانا نہ کھانا اور بازار سے اشیاء کھانا۔
خیر! اب ایک ایسی ورزش سامنے آئی ہے جس کے ذریعے آپ نہ صرف اپنے پیٹ کی چربی کو کم کر سکتے ہیں بلکہ جاذب نظر آ سکتے ہیں۔ جیسا کہ ہمارے معاشرے میں موٹے انسان کو لوگ ایک نظر نہیں بھاتے۔ اس ورزش سے بہت سے معروف فلمی ستاروں نے اپنے آپ کو بہت حد تک چست کر لیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق کچھ لوگوں نے اس سے 13 کلو گرام اپنا وزن کم کر لیا ہے جبکہ پیٹ
اور کمر کے گرد کی چربی کو بھی تقریبا 12 سینتی میٹرتک گھٹا لیاہے۔
اس میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس ورزش کے لیے آپ کو زیادہ سے زیادہ 2
Exercise to Reduced Belly Fat |
سے 10 منٹ تک کا وقت درکار ہوتا ہے۔ اس ورزش کو کرنے کے لیے سیدھا کھڑے ہوں ایک پاؤں کو آگے اور ایک پاؤں کو پیچھے کی جانب کر کہ کھڑے ہو جائیں جیسے چلتے ہوئے ایک پاؤں آگے ہوتا ہے اور ایک پیچھے۔ اب کولہوں کو اکڑا کر اپنے جسم کا وزن پچھلے پاؤں پر منتقل کر دیں اب پانچ سیکنڈ کے لیے سانس کو اندر کی طرف کھینچں اور اپنے ہاتھوں کو سر کے اوپر اٹھائیں۔ اب اس کے بعد 8 سیکنڈ تک سانس کو باہرنکالیں جس کے دوران جسمانی مسلز کو اکڑا لیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سانس کی ورزش جسمانی وزن میں کمی لانے کے لیے بہت کارآمد ہے جب سانس کے ذریعے آکسیجن، کاربن اور ہائیڈروجن پر مشتمل ہوتی ہے۔ جب سانس کے راستے آکسیجن چربی کے خلیات تک پہنچتی ہے تو وہ اسے مختلف اجزاء میں تقسیم کر دیتی ہے، یعنی جتنی آکسیجن جسم استعمال کرے گا اتنا ہی چربی جلے گی۔
آپ بھی اس ورزش کو آج سے ہی شروع کر کہ بہت ہی کم عرصہ میں اپنے اندر تبدیلی محسوس کرنے لگیں گے۔
How to Reduced Weight Quick and Easy Way to Get Rid of Extra Fat
Reviewed by Techno Help
on
October 22, 2017
Rating:
No comments: