Facebook confessed to the spying of consumers data and Mark Zuckerberg apologized |
Facebook confessed to the spying of consumers data and Mark Zuckerberg apologized
Facebook users should be warned because the use of the
website of this social network has been unsafe.
The founder of the Facebook has confirmed the secret spy of
the user's information. According to the foreign news agency, Facebook founder
Mark Mark Zakirberg acknowledged all the messages to be scanned, saying that
the purpose of this action is that consumers can not send messages that violate
the Facebook policy. According to the British newspaper, posts, photos and
private messages are also checked on Facebook.
Recently, there were allegations on Facebook that in
Myanmar, it spread hatred against Rohingya Muslims, which resulted in a wave of
violence. Human Rights Organization condemned Facebook on involvement in
Myanmar's events. Facebook claimed that it also blocked data to prevent
incidents like Myanmar.
Facebook founder Mark Zuckerberg will appear before the US
Congress panel on April 11 and will explain the user's allegations related to
the use of the US election. Facebook is accused that an election consulting
company collected data from millions of US consumer data during the US election
and handed over it to the selectors of the Donald Trump. The Donald Trump won
the U.S. election by using this data.
Facebook apologized when consumer data usage was used in
American elections
Facebook founder Mark Zuckerberg apologized for the use of
consumer data in the US presidential election.
While interviewing US TV, Facebook founder Mark Zuckerberg
said that Facebook has made mistakes, which resulted in the loss of consumer
confidence, but now action is being taken against the participant applications.
Mark Zuckerberg said he was doing such steps after which it would be difficult
to collect consumer data for applications and access would be limited.
The US Agency Federal Trade Commission has begun investigations
against the use of consumer data, which can also decide on ban on Facebook. The
Cambridge Analytica scandal in the US has revealed that Cambridge Analytica, a
political advisory firm, collected five million users' data in the presidential
election, and then withdrew Donald Trump's election campaign.
Coming to the allegations, Alexander Nix, CEO of Cambridge
Enlightenment, a political consultant company has been suspended. Cambridge Analytica
is a private company that works with data analytics, through which it helps
political parties to develop electoral strategies. Cambridge Enlightenment made
an application that has received personal information about five million
Facebook users, mostly from the US. Then used the information in the Donald
Trump's election campaign.
فیس بک نے صارفین کی جاسوسی کا اعتراف کرلیا
فیس بک انتظامیہ صارفین کی پوسٹس ، تصاویر اور پرائیویٹ پیغامات کی بھی جانچ پڑتال کرتی ہے
فیس بک کے صارفین خبردار ہوجائیں کیونکہ اس سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا استعمال غیر محفوظ ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
فیس بک کے بانی نے صارفین کی معلومات کی خفیہ جاسوسی کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک کے بانی و سربراہ مارک زکر برگ نے تمام پیغامات کو اسکین کیے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد یہ ہے کہ صارفین ایسے پیغامات نہ بھیج سکیں جن سے فیس بک کی پالیسی کی خلاف ورزی ہوتی ہو۔ برطانوی اخبار کے مطابق فیس بک پر پوسٹس ، تصاویر اور پرائیویٹ پیغامات بھی چیک کیے جاتے ہیں۔
حال ہی میں فیس بک پر یہ الزامات بھی لگائے تھے کہ میانمار میں اس کے ذریعے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلائی گئی جس کے نتیجے میں تشدد کی لہر میں اضافہ ہوا۔ انسانی حقوق تنظیم نے میانمار کے واقعات میں ملوث ہونے پر فیس بک کی مذمت کی تھی۔ فیس بک نے دعویٰ کیا کہ اس نے میانمار جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے ڈیٹا بلاک بھی کیا۔
فیس بک کے بانی مارک زکر برگ 11 اپریل کو امریکی کانگریس کے پینل کے سامنے پیش ہوں گے اور صارفین کی معلومات امریکی الیکشن میں استعمال ہونے سے متعلق الزامات کی وضاحت کریں گے۔ فیس بک پر الزام ہے کہ ایک انتخابی مشاورتی کمپنی نے امریکی الیکشن کے دوران فیس بک کے کروڑوں امریکی صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرکے اسے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی چلانے والوں کے حوالے کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ڈیٹا کو استعمال کرکے امریکی الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔
امریکی الیکشن میں صارفین کا ڈیٹا استعمال ہونے پر فیس بک نے معافی مانگ لی
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے امریکی صدارتی الیکشن میں صارفین کا ڈیٹا استعمال ہونے پر معافی مانگ لی۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کہا کہ فیس بک سے غلطیاں سرزد ہوئی جس کے نتیجے میں صارفین کے اعتماد کو نقصان پہنچا، تاہم اب شرپسند ایپلی کیشنز کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ مارک زکربرگ نے کہا کہ وہ ایسے اقدامات کررہے ہیں جس کے بعد ایپلی کیشنز کے لیے صارفین کا ڈیٹا جمع کرنا مشکل ہوجائے گا اور رسائی محدود ہوجائے گی۔
امریکی ادارے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے صارفین کا ڈیٹا استعمال ہونے پر فیس بک کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جس کے نتیجے میں فیس بک پر پابندی کا فیصلہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ امریکا میں کیمبرج اینالیٹیکا اسکینڈل سامنے آیا ہے جس کے مطابق سیاسی مشاورتی فرم ’کیمبرج اینالیٹکا‘ نے صدارتی الیکشن کے دوران فیس بک کے پانچ کروڑ صارفین کا ڈیٹا جمع کیا اور پھر اس کی مدد سے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم چلائی۔
الزامات سامنے آنے پر سیاسی کنسلٹینسی کمپنی کیمبرج اینالیٹکا کے سی ای او الیگزینڈر نکس کو معطل کردیا گیا ہے۔ کیمبرج اینالیٹکا ایک نجی کمپنی ہےجو ڈیٹا کے تجزیے کا کام کرتی ہے، اس کے ذریعے وہ سیاسی جماعتوں کو انتخابی حکمت عملی تیار کرنے میں مدد دیتی ہے۔ کیمبرج اینالیٹکا نے ایک ایسی ایپلی کیشن بنوائی تھی جس سے پانچ کروڑ فیس بک صارفین کی ذاتی معلومات حاصل کی گئیں جن میں سے بیشتر کا تعلق امریکہ سے تھا۔ پھر ان معلومات کو ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن مہم میں استعمال کیا۔
Facebook confessed to the spying of consumers data and Mark Zuckerberg apologized
Reviewed by Faiza Jabeen
on
April 08, 2018
Rating:
No comments: